نماز کے لئے تاریخی مکہ مسجد کو بند رکھنے کے متعلق شاہی امام سید احمد بخاری کے فیصلے کا ائی ایم پی اے آر نے کیا خیر مقدم

,

   

ائی ایم پی اے آر نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 30جون2020تک گھر وں میں نمازیں ادا کریں

نئی دہلی۔شاہی امام احمد بخاری کی جانب سے تاریخی جامعہ مسجد کو 30جون 2020تک بند رکھنے کے متعلق لئے گئے فیصلے کا ائی ایم پی اے آر نے خیر مقدم کیاہے۔

دہلی میں کویڈ19کے بڑھتے معاملات کی وجہہ سے درپیش حالات کے پیش نظر یہ تاریخی فیصلہ لیاگیاہے۔

کئی اہم دانشواروں اور مذہبی اسکالرس سے بات چیت کے بعد یہ فیصلہ لیا گیاہے۔شاہی امام نے زندگیوں کوبچانے پر ترجیح دی اور واضح طور پر کہاکہ مسجد بند کرنے کا فیصلہ شرعیت سے نہیں ٹکرارہا ہے۔

کچھ منتخبہ لوگ ہی پانچ وقت کی نمازاداکریں گے جبکہ دیگر مصلیوں کے لئے مسجد بند رہے گی۔

یہ تبدیلی منگل کے رات صفدر جنگ اسپتال میں کویڈ19کی وباء سے شاہی امام کے سکریٹری امانت اللہ خان کی موت کے بعد پیش ائی ہے۔

آیا مسجد کھولنا ہے یہ نہیں اس کے متعلق نہایت چوکسی کے فیصلے لینے کی دیگر اسی طرح کے مساجد کے ذمہ داران سے بھی انہو ں نے اپیل کی ہے۔

ائی ایم پی اے آر نے شاہی اما م کی جرت اور دوراندیشی سے لئے گئے اس فیصلے کی ستائش کی۔

کویڈ کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر ائی ایم پی اے آر نے دیگر مذہبی قائدین سے بھی اسی طرح کے فیصلے لینے پر زوردیاہے

۔ ائی ایم پی آر نے مسلم کمیونٹی سے درخواست کی ہے کہ کرونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے میں مدد کریں۔

ائی ایم پی اے آر نے اپیل کی ہے کہ حالات میں سدھاراور وباء پر مکمل قابو پالینے تک گھروں سے دعائیں کریں۔

قرآن مسلمانوں سے کہتا ہے کہ اگر کوئی ایک انسان کی زندگی بچاتا ہے تو ساری انسانیت کی زندگی بچانے کے مماثل ہے