نواز شریف ہاسپٹل میں زیر علاج، دل میں خون کی نالی 43فیصد بند، گردو ں میں پتھر ی کے علاوہ دیگر بیماریاں، ماہرین ڈاکٹرس کی نگرانی میں زیرعلاج

,

   

لاہور: پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سخت علیل ہیں۔ میڈیکل بورڈ کے طابق نواز شریف پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ انجائنہ کی تکلیف کا بھی سامنا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ نواز شریف کو خون پتلا کرنے کے لئے دوائیں بھی دی جارہی ہیں۔ ایکسپریس پی کے کی خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم کو آئی وی آئی جی انجکشنس جاری رکھنے کی فیصلہ کیا گیا ہے۔

نواز شریف کو قلب میں تکلیف کی بھی شکایت ہے او را سکے ساتھ گردوں میں پتھری او رآئی ٹی بی سمیت پلیٹ لیٹ کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ سابق وزیر اعظم کو ماہر ڈاکٹرس کی نگرانی میں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔ آج ان کا بلڈ پریشر ٹسٹ کیا جائے گا۔ ڈاکٹرس نے بتایاہے کہ مسٹر شریف کو دل میں خون کی نالی 43فیصد بند ہے اور ان کے جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 22ہزار ہے جو کہ بہت کم ہے۔