نواز کا علاج پاکستان میں نہیں ہوسکتا ،بیرون ملک سفر ضروری: وکیل

   

اسلام آباد، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) بدعنوانی کے معاملہ میں سزا بھگت رہے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا کہ ان کا موکل مختلف بیماریوں کا شکار ہے اور علاج صرف بیرون ملک میں ہو سکتا ہے لہذا اسے ضمانت دی جانی چاہئے ۔وکیل خواجہ حارث نے نواز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت میں کہا کہ انہیں ذیابیطس، بلڈ پریشر اور کارڈیووسکلر جیسی بیماریاں ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے ۔ ایڈووکیٹ نے کہا کہ مختلف بیماریوں کی وجہ سے سابق وزیر اعظم ذہنی طور پرپریشان رہتے ہیں۔معاملے کی سماعت کر رہے جج عمر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کی بنچ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈائرکٹر جنرل عرفان منگی کی جانب سے نواز کی ضمانت پر جواب دینے میں تاخیر پر ناراضگی ظاہر کی۔