نوجوان کی خودکشی

   


حیدرآباد۔ سکندرآباد کے علاقہ چلکل گوڑہ میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ پرتھوی راج جو چلکل گوڑہ علاقہ کے ساکن بھنڈاری کا بیٹا تھا جو موبائیل سرویسنگ اور امیزان میں ڈیلیوری کا کام بھی کرتا تھا ۔ وہ اپنے بہن بہنوئی کے ساتھ رہتا تھا۔ پرتھوی ملازمت کی تلاش میں تھا اور موجودہ ملازمت سے مطمئن نہیں تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔