نوراتری کے دوران گوشت کی دکانیں بند کرنا غیر قانونی: جنوبی دہلی میونسپل کے کمشنر کو ترنمول کانگریس کے ترجمان نے لکھا خط

   

ہندو تہوار نوراتری کے دوران جنوبی دہلی میں گوشت کی دکانوں کو زبردستی بند کروانا مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔ ترنمول کانگریس کے ترجمان نے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو لکھے ایک خط میں یہ بات کہی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر سرکلر جاری کیا جائے کہ گوشت کی دکانوں پر پابندی غیر قانونی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب جنوبی دہلی کے میئر مکیش سوریان نے اعلان کیا کہ ان کے شہری ادارے کے تحت گوشت کی دکانیں نوراتری تہوار کے دوران بند رہیں۔ بہت سے لوگوں نے اس اقدام کو غیر منصفانہ اور فرقہ وارانہ بھی قرار دیا۔ ٹی ایم سی کے ترجمان ساکیت گوکھلے نے اس معاملے میں ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، ‘جنوبی دہلی کے گوشت پر پابندی کے بارے میں: جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو خط لکھا گیا ہے۔ گوشت کی دکانوں پر پابندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری سرکلر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔