نومبر تک ہندوستان کویڈ19ٹیکوں کی 30کروڑ خوارکیں حاصل کرلے گا

,

   

نئی دہلی۔سرکاری ذرائع نے اے این ائی کو اس بات کی جانکاری دی ہے کہ ہندوستان نومبر میں کویڈ19ٹیکوں کی 30کروڑ خوارکیں حاصل کرلے گا جس میں چھ کروڑ کویکسین کی خوارکیں‘ 22کروڑ خوارکیں کویشلیڈ‘ دو کروڑ خوارکیں زائڈوس کیڈیلا کے زیڈ وائی سی او وی۔ڈی اس میں شامل ہے۔

سرکاری ذرائع کے بموجب زیڈیس کیڈیلا کے زیڈ وائی سی او وی۔ڈی ٹیکہ کی قیمت کو نومبر میں قطعیت دی جائے گی‘ اس کی دو کروڑ خوارکیں ہندوستان حاصل کرے گا۔ ذرائع نے یہ بھی مزید کہاکہ ”کویشلیڈ کی خوارکیں کے درمیان کے انخلاء کو کم کرنے کا یہاں کوئی منصوبہ نہیں ہے“۔

کویڈ19کے لئے تقریبا12کروڑ کے قریب دوسری خوارک زیر التوا ہے‘ مذکورہ مرکز بھی 2نومبر سے ایک مہم شروع کررہا ہے جس میں کویڈ19کے پہلے اور دوسری ٹیکہ خوارک میں تیزی لائی جاسکے۔

قومی مہم کے شروعات کو 286دنوں کی اب تک تکمیل کے بعد سے ہندوستان نے 104کروڑ سے زائد کے ہدف کا احاطہ کرلیاہے۔

مرکزی وزیر صحت ہنسمکھ ماندویا کے بموجب ہندوستان کے 77فیصد اہل لوگوں نے کویڈ 19کے خلاف ٹیکہ لگالیاہے اور32فیصد لوگوں نے دوسری خوارک لگالی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”10کروڑ سے زائد لوگوں نے ٹیکہ کی دوسری خوارک نہیں لی ہے۔

دوسری خوارک کے لئے اہل لوگوں کو چاہئے کے وہ ٹیکہ لگالیں“۔

اس مرحلے میں تیزی لانے اور ٹیکہ کا احاطہ کرنے کی بات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں 10.34کروڑ سے زائد لوگوں نے مقرر مدت کے بعد بھی ٹیکہ کی دوسری خوارک نہیں لی ہے