نڈال میامی اوپن سے دستبردار

   

میامی گارڈنس : رافیل نڈال میامی اوپن سے دستبردار ہونے والے ایک اور اسٹار بن گئے۔ نڈال اس ایونٹ میں پانچ مرتبہ کے فائنلسٹ ہیں لیکن 2017 سے میامی اوپن نہیں کھیلے ہیں۔ نڈال کی غیرحاضری کا مطلب ہے کہ رواں سال کے پہلے گرانڈ سلام ایونٹ کے کوئی بھی ونر یہاں اس ٹورنمنٹ میں نہیں کھیلیں گے۔ نڈال نے اپنا ریکارڈ 21 واں میجر ٹائٹل آسٹریلین اوپن میں جیتا ہے۔ ویمنس چمپئن ایشلے بارٹی بھی دستبردار ہوچکی ہیں۔