نگراں وزیراعلیٰ آتشی کی نامناسب ہدایات پر عمل نہ کرنے کی اپیل

   

نئی دہلی: بی جے پی کی دہلی یونٹ کے صدر وریندر سچدیوا نے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ سے اپیل کی ہے کہ وہ افسران کو حکم دیں کہ وہ نگراں وزیر اعلیٰ آتشی کی نامناسب ہدایات پر عمل نہ کریں۔ سچدیوا نے سکسینہ کو ایک خط لکھ کرآتشی پر سرکاری املاک (سی ایم او دہلی ایکس اکاؤنٹ) کی ڈیجیٹل لوٹ کرانے کے لیے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرنے ، پریس کانفرنس کرنے اور بجلی کٹوتی کے نام پر کنفیوژن پھیلانے کا الزام لگایا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ افسران کو آتشی کی نامناسب ہدایات پر عمل نہ کرنے کی ہدایت دیں۔انہوں نے کہا ہے کہ آتشی نے جس طرح سے قائم مقام وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے پریس کانفرنس کی اور بی جے پی پر بجلی کی کٹوتی کا الزام لگایا، وہ قابل مذمت ہے ۔خط میںسچدیوا نے کہا ہے کہ جس طرح سے وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایکس اکاؤنٹ کو، جس طرح سرکاری پیسے اور وسائل سے تیار کیا گیا تھا، سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈپارٹمنٹ کے افسران نے قائم مقام وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر بنایا، یہ غیر قانونی ہے ۔