نیشنل وار میموریل کی تیسری سالگرہ ،شہداء کو خراج

   

نئی دہلی: نیشنل وار میوزیم کی تیسری سالگرہ جمعہ کو یہاں پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی اورقوم اس موقع پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف ائر مارشل بی بار کرشنا وائس چیف آف آرمی اسٹاف، بحریہ کے نائب سربراہ اور فضائیہ کے نائب سربراہ کے ہمراہ نیشنل وار میموریل کا دورہ کریں گے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔اس موقع پر وی ایس پی کے انٹرنیشنل اسکول، روہنی کے ساتھ آرمی بینڈ وار میموریل پر اپنی دھنوں سے حب الوطنی کا ماحول بنائیں گے ۔ شام کو شہداء کے اہل خانہ یادگار پر حاضری دیں گے اور وطن کے بہادر بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔نیشنل وار میموریل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 فروری 2019 کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔ یہ ان بہادر سپاہیوں کی قربانی کی علامت ہے جنہوں نے آزادی کے بعد سے ملک کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ یادگار پر روشن کی گئی اکھنڈ جیوتی فوجیوں کی لازوال قربانی کی علامت ہے ۔ نیشنل وار میموریل کے افتتاح کے بعد سے تمام قومی دنوں پر یہاں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے ۔وزارت دفاع نے حال ہی میں فیصلہ کیا تھا کہ مختلف اسکولوں کے بینڈ نیشنل وار میموریل کا دورہ کریں گے اور پرفارم کریں گے ۔