نیوکلیئر کا استعمال یوکرین تنازعہ کی نوعیت بدل دے گا: برطانیہ

   

لندن: برطانیہ نے یوکرین میں نیوکلیئرہتھیاروں کے ممکنہ استعمال پر روس کو سخت نتائج سے خبردار کر دیا۔برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے کہاکہ کوئی دوسرا ملک نیوکلیئرہتھیاروں کی بات نہیں کر رہا، نہ ہی کوئی اور ملک روس یا روسی صدر پوٹن کو دھمکا رہا ہے۔انہوں نے کہ روسی صدر پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال یوکرین تنازعہ کی نوعیت بدل دے گا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے پر روس کو سنگین نتائج کا سامنا ہوگا۔