نیویارک میں کویڈ19کے مریضوں کی اسپتال میں بھرتی10دنوں کے اندر قریب دوگنا اضافہ

,

   

نیویارک۔امریکی ریاست نیویارک میں پچھلے دس دنوں کے اندر کویڈ19کے مریضوں کی اسپتال میں بھرتی میں دوگناکے قریب اضافہ ہوا ہے جواومیکران وباء کے پھیلاؤ کی وجہہ سے ہے‘ گوبر کیتھی ہوچل کی ویب سائیڈ کے تازہ تفصیلات کے مطابق یہ جانکاری سامنے ائی ہے۔

نیویارک کے اسپتالوں میں 21ڈسمبر کے روز کویڈ19کے مریضوں کی تعداد4452تھی۔ تازہ تفصیلات کرونا وائرس پر یکم جنوری کے روز جاری کی گئی جس میں دیکھا یاگیا کہ کویڈ 19کے ساتھ اسپتالوں میں شریک مریضوں کی تعداد8451ہے۔

نیویارک کے اسپتالوں میں داخل تمام مریضو ں میں سے 1112مریض فی الحال ائی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔ ڈسمبر31کے روز وہ تعداد828تھی۔

گورنر ہوچل نے اپنے ہفتہ کے بیان میں کہاکہ ”اگر آپ نے اپنی دوسری خوارک نہیں لی ہے جلد سے جلد لیں اور اگر اہل ہیں تو اپنابوسٹر بھی لگائیں۔

ہم ٹیکے‘ بوسٹرس بنانے میں او رجانچ کے لئے تیزی کے ساتھ دستیاب ہیں جو ہمارے ونٹر سرج پلان کے تحت ہے تاکہ حفاظت کے انتظامات کوبدستور برقرار رکھ سکیں“۔ ہفتہ کے روز نیویارک میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد88رہی ہے۔

چوبیس گھنٹوں کے وقت کے دوران نیویارک میں 89675ٹیکہ کی خوارکیں لگائی گئی ہیں۔ گورنر ہوچل نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ ماسک پہنیں اور امریکہ میں اومیکران کی وباء کو پھلینے سے روکنے کے لئے تمام احتیاطی اقدامات اٹھائیں۔