عادل آباد۔ 16 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایس نیٹ اکیڈیمی سے تعلق رکھنے والے عادل آباد ضلع کے 23 طلباء و طالبات کی جانب سے نیٹ امتحان میں شاندار کارکردگی پر سابق ریاستی وزیر و بی آر ایس قائد جوگو رامنا اور حلقہ بوتھ کے بی آر ایس رکن اسمبلی انیل جادھو نے مبارکباد پیش کی۔ ہفتہ کو عادل آباد میں واقع بی آر ایس ضلع پارٹی دفتر میں منعقدہ تقریب کے دوران نیٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر بی آر ایس قائدین الحاج محمد یونس اکبانی، سید ساجد الدین، سلیم پاشاہ، جناب محمد ظہور ، ایم ایس نیٹ اکیڈیمی چیرمین محمد بلال سر ، ڈائریکٹر ایم ایس نیٹ اکیڈیمی، رفیع سر، واگھمارے پرشانت سمیت دیگر طلبہ اور ان کے والدین موجود تھے۔