حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ڈاکٹر خواجہ بہاء الدین انصاری کی اطلاع کے بموج ڈاکٹر غلام یزدانی ایجوکیشن ٹرسٹ اور بیت المال جامع مسجد دیوڑھی نواب دولے خاں چنچل گوڑہ کی جانب سے 28 اکٹوبر دوپہر 2-30 تا 4 بجے دن تک حکیم عبدالرزاق فری یونانی کلینک متصل جامع مسجد چنچل گوڑہ پر فیس بک کے ذریعہ نیٹ 2022-23 کی مفت میڈیکل کونسلنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ فیس بک لنک faceboo.com/ jamamasjid chanchalguda پر آن لائن پیش کیا جائے گا اور طلباء وطالبات کے سوالات کے جوابات بھی آن لائن دئیے جائیں گے ۔ اس کونسلنگ سیشن کو ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے معروف و ماہر میڈیکل کونسلر جناب عبدالرب عارف آن لائن مخاطب کریں گے اور web-options سے لے کر میڈیکل کالج میں داخلہ تک تمام مراحل کی مکمل تفصیلات پر روشنی ڈالیں گے ۔ اس سیشن میں طلباء و سرپرستوں کے لیے آن لائن سوالات کا سیشن رہے گا ۔ اس کے علاوہ جو طلباء اپنے سوالات قبل از وقت درج کروانا چاہتے ہوں وہ فون 8522800636 پر واٹس ایپ میسیج کے ذریعہ بھیج سکتے ہیں جو طلباء شخصی طور پر کونسلنگ میں حصہ لینا چاہتے ہوں وہ 2-30 بجے سے قبل سمینار حال میں حاضر ہوجائیں ۔۔