نیپال میں بس حادثہ، 28 افراد ہلاک

   

کھٹمنڈو : نیپال کے شمال مغربی حصے کے پہاڑی علاقے میں مسافروں سے بھری بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال کے صوبہ کرنالی کے ضلع موگو میں بس مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے حادثے کا شکار ہوئی۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بس کے اگلے ٹائر پنکچر ہونے کے باعث پیش آیاجبکہ حادثہ کے وقت بس میں 45 مسافر سوار تھے۔رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے زخمیوں کی تلاش کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔