نیپال کی جانب سے ہندوستانی نیوز چیانلوں پر امتناع عائد کرنے کے بعد زی نیوز کے اینکر ٹوئٹر پر بنے نشانہ

,

   

مذکورہ ڈیولپمنٹ اس وقت پیش آیاجب ہندوستان کے کچھ چیانلوں نے وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور ان کی حکومت پر حساس رپورٹس نشر کئے تھے

نئی دہلی۔نیپال کی جانب سے دوردرشن کو چھوڑ کر تمام ہندوستانی خانگی نیوز چیانلوں کی نشریات پر امتناع عائد کرنے کے بعدٹوئٹر صارفین نے زی میڈیاگروپ کے ایڈیٹر ان چیف سدھیر چودھری کو نشانہ بنانے کاکام کیاہے۔

ملک کے جذبات کو مجروی کرنے والی رپورٹس نشر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے جمعرات کے روز نیپال نے ہندستان کے تمام نیوز چیانلوں کی سنگلس پر روک لگادی ہے۔

چیرمن ملٹی سسٹم اپریٹر‘ فارن چیانل ڈسٹربیوٹر دنیش سوبیدی نے کھاٹمنڈو میں رپورٹرس کو بتایاکہ”ہم نے دودرشن کوچھوڑ کر تمام ہندوستانی نیوز چیانلوں کے ڈسٹربیوشن کو روک دیاہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہم نے ہندوستان کے خانگی نیوز چیانل کے ڈسٹر بیوشن کو روک دیاہے کہ کیونکہ انہوں نے نیپال کے قومی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی نیوز رپورٹس نشر کی ہیں“۔

درایں اثناء مذکورہ ڈیلی نیوز اینڈ انالائسیس (ڈی این اے) کے میزبان سدھیر چودھیری نے ہندی میں ٹوئٹ کیا تھا کہ پڑوسی ملک ہندوستان کے نیوز اینکرس سے ڈر گیاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”مذکورہ فوج کی ضرورت نہیں ہے“۔اس کے فوری بعد اینکر کوٹوئٹر صارفین کی جانب سے نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے کہاکہ ”کس طرح ایک بیوقوف شرمندگی کو جیت میں بدل رہا ہے“۔

دوسرے نے لکھاکہ”یہ آپ جیسے لوگوں کی وجہہ سے ہے کیونکہ نیپال میں ہمارے دوست ہم سے نفرت کررہے ہیں۔

سالوں میں آپ کے جیسے جاہل اور بڑ زبان انسان (صحافی نہیں کہیں گے) میں نے نہیں دیکھا ہے“۔

https://twitter.com/AnupKaphle/status/1281431241594634241?s=20

مذکورہ ڈیولپمنٹ اس وقت پیش آیاجب ہندوستان کے کچھ چیانلوں نے وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور ان کی حکومت پر حساس رپورٹس نشر کئے تھے۔

اولی کے چیف اڈوائز بشنو رامال نے کہاکہ ”ہندوستانی میڈیا کی جانب سے نئی کہانیاں اور رپورٹس مذکورہ حکومت اور وزیر اعظم نیپال کے خلاف نشر کی جارہی ہے جو قابل اعتراض ہیں“۔