واشنگٹن اور ہندوستان کے بیچ آج ہونگے مذاکرات، دونوں ممالک کے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کریں گے شرکت

   

آج واشنگٹن میں ہندوستان اور واشنگٹن کے بیچ مذاکرات ہونے جا رہے ہیں، ہندوستان کی نمائندگی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وز خارجہ ایس جے شنکر کریں گے، یہ مذاکرات ہندوستان کے وقت کے مطابق رات کے دس بجے ہوں گے۔

جبکہ امریکہ کی طرف سے نمائندگی پومپیو اور ایسپر کریں گے، جس پر سبھی لوگوں کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں کہ دونوں ممالک کے وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ ملاقات کریں گے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اس ملاقات کے بعد کیا کچھ باتیں نکل کر اتی ہیں اور دونوں ممالک کہ رشتے مزید کیسے مستحکم ہوتے ہیں۔

دونوں ممالک کے بیچ رشتہ کو مزید مستحکم بنانے کےلیے یہ ملاقات ہو رہی ہے، کہا جا رہا ہے کہ واشنگٹن شہریت ترمیمی قانون کا مسئلہ بھی اس میٹنگ میں اٹھاۓ گا اب دیکھنا یہ ہے کہ ہندوستان اس کا کیا جواب دیتا ہے۔