والدہ سے جھگڑے کے بعد بیٹے کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ والدہ سے جھگڑے کے بعد ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ ملکاجگیری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 27 سالہ راکیش نے خودکشی کرلی۔ راکیش پیشہ سے ہوٹل میں شیف کا کام کرتا تھا اور لاک ڈاؤن کے سبب بے روزگاری سے یہ شخص پریشان ہوگیا تھا اور اس نے ذہنی تناو کے عالم میں شراب نوشی شروع کردی۔ کل سخت نشہ کی حالت میں مکان پہنچنے کے بعد اس نے والدہ سے جھگڑا کیا اور جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔