والد کی ڈانٹ سے نوجوان لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد 13 اپریل (سیاست نیوز) والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک نوجوان لڑکی نے عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ رائے درگم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ ہندو سری چتراپوری کالونی ایل آئی جی علاقہ کے ساکن شیکھر کی بیٹی بتائی گئی ہے۔ اس لڑکی نے آج صبح اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات اس لڑکے کے والد اس کو ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔