وباؤں کیلئے مستقل فنڈ کا قیام ، G-20 ممالک کا اجلاس

   

بروسلز : وباؤں کی روک تھام کے لیے ایک مستقل فنڈ کے قیام کے معاملے پر G-20 ممالک کے وزرائے صحت اور وزرائے خزانہ آج انڈونیشیا میں ملاقات کر رہے ہیں۔ اس ملاقات میں پرائیویٹ اور ریاستی ذرائع پر مبنی اس فنڈ کے قیام کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔ یورپی یونین اور پانچ ممالک اس فنڈ کے لیے پہلے ہی 1.1 بلین ڈالرز فراہم کرنے کا وعدہ کر چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ تیدروس ادھانوم نے خبردار کیا ہے کہ یہ سوچنا گمراہ کن ہو گا کہ کووڈ کی وبا ختم ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وائرس کے نئے ویریئنٹس کا خطرہ اب بھی برقرار ہے۔