وراناسی میں مسجد پر ”بھگوا“ رنگ

,

   

انتظامیہ کی جانب سے فوری کوئی ردعمل نہیں ملا ہے۔
وارناسی۔ کاشی وشواناتھ مندر کو جانے والے سرک کی ایک مسجد کو وزیراعظم نریندر مودی کے مجوزہ 13ڈسمبر کے روز متوقع دورے کے پیش نظر ”بھگوا“ رنگ کردیاگیا ہے‘ مسجد کمیٹی پینل کے ایک رکن نے یہ بات کہی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے اس دعوی پر فوری کوئی ردعمل نہیں ملا ہے مگر ایک عہدیدار نے اس سے قبل کہاتھا کہ اس سڑک کی تمام عمارتوں کو یکساں رنگ کیاجائے گا جو ”ہلکا گلابی رنگ“ ہوگا۔

مسلم کمیونٹی کے ممبرس کی جانب سے ایک اعتراض جتائے جانے کے بعد بولابالا علاقے کی ایک مسجد کو دوبارہ سفید رنگ کردیاگیاتھا۔انجمن انتظامی مسجد کمیٹی کے محمد اعجاز اصلاحی نے کہاکہ ”پہلے مسجد کارنگ سفید تھا۔ اس کو بھگوا رنگ کیاگیا۔

مسجد کمیٹی سے کوئی مشاروت نہیں کی گئی تھی“۔
انہوں نے مبینہ طور پر کہاکہ یہ ایک ”سازش“ کے تحت کیاگیاتھا اور انہوں نے کاشی وشواناتھ مندر دفتر میں اس کے متعلق اعتراض داخل کردیاتھا۔

اصلاحی نے کہاکہ ضلع مجسٹریٹ کے پاس بھی اعتراض پرمشتمل درخواست کی کوشش کی گئی تھی مگر یہ کام نہیں ہوا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”بعدازاں مذکورہ انتظامیہ کو سمجھ آیاکہ یہ ایک مسجد ہے جس کو سفید کرنا ہے“۔

وارناسی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(وی ڈی اے) سکریٹری سنیل ورما اور چیف ایکزیکیٹو افیسر برائے کاشی وشواناتھ مندر نے اسسے قبل کپاتھا کہ مندر کو جانے والی سڑک کی تمام عمارتوں کو ایک رنگ میں رنگا جائے گا۔اس علاقے کی بیشتر عمارتیں ریت کے پتھر سے بنی ہوئی ہیں جس کا”ہلکا گلابی“ رنگ ہے۔

انہوں نے مزیدکہاتھا کہ اس علاقے کی عمارتوں کو ایسی ہی طرز کے رنگ میں رنگا جائے گا۔