وراوراراؤ کی مستقل ضمانت کی عرضی خارج

   

ممبئی: بامبے ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کو بھیما کوریگاؤں تشدد کے ملزم تلگوشاعر وراورا راؤ کی مستقل ضمانت کی عرضی خارج کر دی۔ 2018میں ہوئے بھیما کوریگاؤں تشدد معاملے میں ملزم راؤ فی الحال صحت کی وجوہات کی بنا پر ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت پر ہے ۔ایس بی شکرے اور جی اے سنَپ کی ڈیویژن بنچ نے راؤ کی ضمانت کی مدت کے دوران تلنگانہ میں رہنے کی عرضی کو خارج کر دیا۔ عدالت نے کہا،‘فی الحال، راؤ کی طرف سے دائر مستقل ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا گیا ہے۔