ورا ورا راو کے افراد خاندان حقوق انسانی کمیشن سے رجوع

   

حیدرآباد۔ انقلابی شاعر ورا ورا راو کے افراد خاندان اب قومی حقوق انسانی کمیشن سے رجوع ہوگئے ہیں اور استدعا کی ہے کہ ان کی صحت سے متعلق شفاف اطلاعات فراہم کی جائیں۔ ورا ورا راو ایلگر پریشد کیس میں محروس ہیں اور ممبئی کے ایک دواخانہ میں ان کا کورونا کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ جمعہ کو حقوق انسانی کمیشن میںدرخواست دائر کرتے ہوئے افراد خاندان نے کہا کہ ورا ورا راو کے علاج اور صحت کے تعلق سے انہیں کوئی اطلاع نہیں دی جا رہی ہے اس لئے وہ کمیشن سے رجوع ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ورا ورا راو کورونا پازیٹیو ہیں۔