ورنگل،شراب پی کر گاڑی چلانے پر 4افراد کو جیل کی سزا

   

ورنگل۔/20نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈرنک اینڈ ڈرائیو ، شراب پی کر گاڑی چلانے پر چار افراد کو جیل کی سزا سنائی گئی۔ ہنمکنڈہ کی سیکنڈ کلاس مجسٹریٹ بھانو مورتی نے خاطی افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ ٹریفک سی آئی سوامی نے بتایا کہ ڈرنک اینڈڈرائیو تنقیح کے دوران ورنگل ریڈی پالم بی جوجی ریڈی، ورنگل، چنتل کے عثمان، کس کنڈہ منڈل کا متوطن کے رمیش، مٹھواڑہ کے متوطن کے راجو کو 7 دن کی جیل کی سزا سنائی گئی۔ عثمان کو 3دن و دیگر کو 3 دن کے علاوہ مزید دو افراد کو 7 ہزارکا جرمانہ عائد کیا گیا۔