ورنگل نیٹ میں 73 اسسٹنٹ پروفیسرس کے تقررات

   

حیدرآباد۔/30 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ورنگل نیٹ میں 73 اسسٹنٹ پروفیسرس کے نئے تقررات عمل میں لائے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان نئے اسسٹنٹ پروفیسرس کا سمینار، عملی مظاہرہ، شخصی انٹرویوز منعقد کرکے انتخابات کرتے ہوئے تقررات عمل میں لائے گئے جبکہ دہلی میں منعقدہ نیٹ بورڈ آف گورنرس کے اجلاس میں اپواینٹمنٹس کمیٹی سفارشات کی بنیاد پر مذکورہ 73 اسسٹنٹ پروفیسرس کے تقررات کو منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں مذکورہ اجلاس میں 10 عہدیداروں کو ایچ اے بی سطح کے پروفیسرس کی حیثیت سے اعلیٰ عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔ ڈاکٹر این وی رمنا راؤ نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادیں نیٹ ورنگل میں ایک طویل عرصہ سے مخلوعہ تھیں۔