ورک فرم ہوم کلچر جاری رہے گا: بل گیٹس

,

   

٭ مائیکرو سافٹ کے معاون بانی اور دنیا کے دوسرے متمول ترین شخص بل گیٹس نے اکنامکس ٹائمس کی بزنس سمٹ کے دوران کہا کہ ورک فرم ہوم کلچر اچھا کام کررہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ کئی کمپنیاں اس سسٹم کو اختیار کرچکی ہیں اور آئندہ بھی جاری رکھیں گی۔ کوروناوائرس وباء ختم ہونے کے بعد بھی ورک فرم ہوم کا سلسلہ چلتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب وباء ختم ہوجائے گی اس وقت ہم سوچیں گے کہ آگے کیا کرنا ہے اور اس بات پر دوبارہ غور کریں گے کہ ورک فرم ہوم کے بجائے آفس پہنچ کر کام کرنے والے ملازمین کی تعداد کتنی ہے۔ یہ ملازمین دفاتر میں کتنے فیصد وقت گذارتے ہیں۔ یہ لوگ 20 فیصد، 30 فیصد یا 50 فیصد وقت آفس میں رہتے ہیں ۔ یہ دیکھتے ہوئے ورک فرم ہوم کلچر کے تعلق سے سوچا جائے گا۔