وزیراعظم مودی سے کجریوال کی ملاقات دہلی فساد سمیت مختلف اُمور پر تبادلہ خیال

,

   

نئی دہلی 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور فسادات سے متاثرہ شمال مشرقی دہلی کی صورتحال کے بشمول دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ اُنھوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا فسادات کے لئے ذمہ دار افراد کو کسی تخصیص کے بغیر بخشا نہ جائے۔ مودی سے ملاقات کے بعد کجریوال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے گزشتہ اتوار کو دہلی میں افواہوں کے موقع پر پولیس کے کام کی ستائش کی۔ اُنھوں نے کہاکہ پولیس اگر اسی طرح گزشتہ پیر اور منگل کی رات بھی متحرک ہوتی تو کئی جانوں کو بچایا جاسکتا تھا۔ دہلی میں گزشتہ ہفتہ میں ہوئے فساد میں اب تک 42 سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریباً 200 زخمی ہوئے ہیں۔