وزیراعظم نریندر مودی کا 3 اور 4 مئی کو دورہ آندھراپردیشروڈ شو اور عام جلسوں سے خطاب

   

حیدرآباد 26 اپریل (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی 3 و 4 مئی کو آندھرا پردیش کا دورہ کرکے پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔ وزیراعظم 3 مئی کو وجئے واڑہ پلیرو کا دورہ کریں گے۔ دوپہر 2.45 بجے پلیرو اور 6.30 بجے شام وجئے واڑہ میں روڈ شو کرینگے۔4 مئی کو مودی راجمندری اور انکا پلی کا دورہ کریں گے۔ سہ پہر 3.40 بجے راجمندری اور شام 6.00 بجے انکا پلی میں روڈ شو سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی ، تلگو دیشم اور جنا سینا سے وزیراعظم کے دورہ کو کامیاب بنانے تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ آندھراپردیش میں تینوں پارٹیاں متحدہ طور پر مقابلہ کر رہی ہیں۔ بی جے پی کے قومی قائدین نے آندھراپردیش میں انتخابی مہم چلائی لیکن وزیراعظم نریندر مودی کا پہلا انتخابی دورہ ہے۔ چندرا بابو نائیڈو اور پون کلیان انتخابی مہم میں سرگرم ہیں۔ 1