وزیراعظم8مئی کو تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں انتخابی مہم چلائیں گے

   

حیدرآباد4مئی (سیاست نیوز ) وزیراعظم نریندر مودی 8 مئی چہارشنبہ کو ورنگل ضلع میں بی جے پی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے اور ایک جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ ورنگل کے بی جے پی امیدوار اے رمیش نے کہا کہ پارٹی کیلئے موافق حالات ہیں۔ ان کی پارٹی ریاست میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی اور مودی تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں گے ۔ وزیر اعظم اس سے قبل بھی تلنگانہ کی مہم میں حصہ لے چکے ہیں۔