وزیر اعظم مودی کا او بی سی زمرے سے تعلق نہیں:راہول

   

رنگار پلی (چھتیس گڑھ) : کانگریسقائد راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بڑا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ او بی سی زمرہ سے نہیں آتے ہیں اور سال 2000 میں ان کی ذات کو گجرات حکومت نے او بی سی زمرہ میں شامل کیا تھا۔راہول گاندھی نے اوڈیشہ سے چھتیس گڑھ تک بھارت جوڈو نیائے یاترا کے داخلے کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ میٹنگ میں کہا کہ وزیر اعظم مودی او بی سی زمرہ میں پیدا نہیں ہوئے تھے ان کی ذات موڈھ گھانچی ہے جسے گجرات حکومت نے سال 2000 میں او بی سی زمرے میں شامل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی دن میں 24 گھنٹے کہتے ہیں کہ وہ او بی سی زمرہ سے آتے ہیں جبکہ سچائی یہ ہے کہ وہ جنرل کاسٹ سے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے انہوں نے ذات پات کی مردم شماری پر دباؤ بنانا شروع کیا ہے تو اب وہ کہنے لگے ہیں کہ ملک میں صرف دو ذاتیں ہیں غریب اور امیر یہ درست نہیں۔ ملک میں ہزاروں ذاتیں ہیں ان کی تعداد کا حساب لگانا ضروری ہے ۔اڈیشہ میں پریس کانفرنس میں پوچھے گئے سوال کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ذات پات کی مردم شماری کا مطالبہ ملک کو متحد کرنے کے بجائے توڑنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی 73 فیصد آبادی کو کچھ نہیں مل رہا، وہ بھوک سے مر رہے ہیں اور جدوجہد کر رہے ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے ؟یہ جاننا ضروری ہے کہ دولت اور وسائل کس کے پاس ہیں اور ان میں کس طرح تقسیم ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے 200 کارپوریٹ گھرانوں میں ایک بھی او بی سی، دلت یا قبائلی نہیں ہے ۔