وزیر اعظم مودی کا کے سی آر کو فون

,

   

ریاست میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بات چیت
حیدرآباد۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راو سے فون پر رابطہ کرتے ہوئے ریاست میں کووڈ ۔ 19 کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعظم نے آج آندھرا پردیش ‘ بہار ‘ آسام ‘ ٹاملناڈو ‘ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے چیف منسٹروں کو بھی فون کیا اور وہاں کی کورونا وائرس کی صورتحال پر بات چیت کی ۔ واضح رہے کہ ملک کی سات ریاستوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی اطلاعات ہیں اور ان میں تلنگانہ بھی شامل ہے ۔ اس کے پیش نظر وزیر اعظم نے آج کے چندر شیکھر راو سے فون پر رابطہ کرتے ہوئے ریاست میںکورونا وائرس کی صورتحال سے واقفیت حاصل کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے کیلئے ریاستی حکومت کے اقدامات کے تعلق سے بھی معلومات حاصل کیں۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے وزیر اعظم کو ریاست میں کورونا کی صورتحال کے علاوہ اس سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کروایا ۔