وزیر اعلیٰ کے سی آر کشمیر اور ایودھیا کا مسئلہ حل کرسکتا ہے ۔ نرسیا گوڑ 

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ راشٹریہ سمیٹی ( ٹی آر ایس ) رکن پارلیمنٹ نرسیا گوڑ نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی ریاست میں صرف ۱۶ نشستوں پر کامیاب ہوگئی تو کشمیر مسئلہ ا ور ایودھیا مسئلہ کو حل کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل کی اہم ذمہ دار کانگریس پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے اس طرح کے کینسر جیسے مسائل کی بنیاد ڈالی ۔ نرسیا گوڑ نے کہا کہ تلنگانہ او ر کشمیر کے اہم ذمہ دار جواہر لال نہرو تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی بدولت تلنگانہ کو ہندوستان حکومت میں تبدیل کیاگیارونہ تلنگانہ بھی کشمیر کی طرح جلتا رہتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اپنے سیاسی فائدے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے ۔

ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ صرف وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ ہی کشمیر اور بابری مسجد کا مسئلہ حل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ میں لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کا ریاست سے مکمل صفایا ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس نے عوام کی خدمت نہ کی ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست میں جتنے بھی کام کئے جارہے ہیں وہ سب ٹی آر ایس پارٹی کروارہی ہے جس میں میٹرو ریل ، نیشنل ہائی وے ، کیلاشورم پروجیکٹ وغیرہ ۔ یہ تمام کام اسی وقت مکمل ہوئے جب ہمارے ایم پیز مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالی ہے ۔ مسٹر گوڑ نے کہا کہ ٹی آر ایس ایم پیز اپنے ذاتی مفاد کے لئے کبھی حکومت سے مدد نہیں مانگی ۔ انہوں نے دعوی کیاکہ عوام ٹی آر ایس پارٹی کودوبارہ اقتدار میں لانے کیلئے دعائیں کررہی ہیں ۔

ایم ایل سی ایم سرینواس ریڈی نے کہا کہ پلوامہ پر دہشت گرد حملہ صرف پلوامہ پرنہیں ہوا بلکہ سار ے ملک پر حملہ کے مانند ہے ۔ انہوں نے ایئر فورس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم انڈین ایئر فورس کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ جس نے پاکستان میں جیش محمد کی کیمپوں پر حملہ کئے ہیں ۔