وزیر خارجہ جے شنکر اندرا گاندھی کے قتل کے جشن پر برہم

,

   

نئی دہلی: ہندوستان کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل پر جشن منانے کا معاملہ کینیڈا میں گرم ہو رہا ہے۔ اس معاملے پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا ردعمل آیا ہے۔ انہوں نے کینیڈا کو واضح الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اچھا نہیں ہے۔واضح رہے کہ ٹیبلو کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں آنجہانی اندرا گاندھی کو خون میں لت پت ساڑھی میں دکھایا گیا تھا۔جے شنکر نے اس واقعہ کو ووٹ بینک کی سیاست سے بھی جوڑا اور کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس میں کوئی بڑا مسئلہ ہے۔کانگریس نے کینیڈا میں اس واقعہ کی مذمت کی ہے جہاں مبینہ طور پر سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کی تصویر کشی کرنے والی جھانکی نکالی گئی تھی۔ پارٹی نے کہا ہے کہ حکومت ہند کو یہ مسئلہ کینیڈا کے ساتھ سختی سے اٹھانا چاہئے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ٹویٹ کرکے یہ درخواست کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے برامپٹن میں خالصتان کے حامیوں نے حال ہی میں اندرا گاندھی کے قتل کی تصویر کشی کی جھانکی چلائی تھی۔