وسیم رضوی کی نظرثانی درخواست پر آج سماعت

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ کی جانب سے قرآن کی 26 آیات کو حذف کرنے سے متعلق درخواست کو مسترد کیے جانے کے خلاف نظرثانی درخواست پر پیر کوسماعت کرے گا۔ اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے عدالت عظمیٰ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے، جس پر کل غور کیا جائے گا۔ اس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ اپنے 12 اپریل کے فیصلے پر دوبارہ نظر ثانی کرے، ساتھ ہی اس کے خلاف عائد 50000 روپے کا جرمانہ بھی واپس لے۔نظرثانی درخواست میں انہوں نے دلیل پیش کی ہے کہ عدالت عظمیٰ نے قرآن مجید سے 26 آیات کو حذف کرنے سے متعلق عرضی مسترد کرنے سے قبل پہلے قومی سلامتی سے متعلق مسئلے پرغور نہیں کیا۔