وقارآباد اور میدک ضلع میں تیندوے کی ہلچل

   

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں تیندوے نے بکریوں پر حملہ کردیا۔ضلع کے کلکاچرلہ منڈل میں کل شب یہ واقعہ پیش آیاجس میں چار بکریاں ہلاک ہوگئیں۔اس واقعہ کی اطلاع صبح میں مقامی افراد کو ملی جنہوں نے فوری طورپر محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو چوکس کیا۔بعد ازاں محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچے اور مقام واقعہ کا معائنہ کیا۔انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ چوکس رہیں۔میدک ضلع کے بوگوڈابھوپتی پور میں بھی تیندوے کی ہلچل دیکھی گئی جہاں اس نے دو بکریوں پر حملہ کرتے ہوئے ان کو ہلاک کردیا۔اس واقعہ کے سبب مقامی افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی گئی جس کے بعد یہ عہدیدار وہاں پہنچے اور مقام واقعہ کا معائنہ کیا۔محکمہ جنگلات کے حکام اس تیندوے کو پکڑنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔