وقف ترمیمی قانون کو کالعدم کرنالازمی:نیشنل کانفرنس

   

سری نگر16ستمبر(یو این آئی) جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفے ٰ کمال نے وقف ترمیمی ایکٹ پر سپریم کورٹ کے عبوری فیصلے کو غیر اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایکٹ کو سرے سے ہی کالعدم قرار دیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلمانوں نے من جملہ اس ایکٹ کی مخالفت کی ہے اور اس کے اطلاق کو یکسر مسترد کیا ہے ۔ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے تمام اپوزیشن ممبران نے بھی اس ایکٹ کی تمام شقوں کی مخالفت کی ہے اور اس کے اطلاق کو ملک کے سیکولر کردار کے منافی قرار دیا ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت نے اپوزیشن ممبران کی سفارشات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایکٹ کو پارلیمنٹ میں پاس کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ سپریم کورٹ نے اس ایکٹ کی کچھ شقوں پر روک لگائی ہے لیکن پورے ایکٹ پر روک لگانے سے انکار کیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ وقف بورڈ میں تین سے زیادہ غیر مسلم رکن نہیں ہونے چاہئیں ۔