ومبلڈن کی انعامی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم ہوگی

   

لندن ۔گراس کورٹ کے گرانڈ سلام ومبلڈن کی انعامی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہکیا گیا ہے جس سیکھلاڑیوں نے قابل ستائش عمل قرار دے دیا۔آل انگلینڈ لان ٹینس کلب نے رواں سال کورونا کے باعث منسوخ ہونے والی ومبلڈن چیمپئن شپ کی انعامی رقم 10 ملین پاونڈ ایونٹ میں شریک 620 کھلاڑیوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔کوویڈ 19 کی وجہ سے ومبلڈن چیمپئن شپ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ منسوخ کیا گیا ہے۔