ونستھلی پورم میں جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب

   

حیدرآباد /4 مئی ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ ونستھلی پورم حدود میں چلائے جارہی ایک جسم فروشی کے ریاکٹ کو پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ انتہائی راز میں چلائے جارہے اس سیکس ریاکٹ کا پولیس نے بالا آخر پردہ فاش کردیا ۔ اور تین افراد بشمول دو خواتین کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 41 سالہ کلیانی نے ایودھیا کالونی میں ایک مکان کرایہ پر حاصل کیا اور ایک لڑکی کو اپنے ساتھ رکھتے ہوئے اس کے ذریعہ جسم فروشی کا کاروبار کر رہی تھی ۔ کلیانی اپنی جان پہچان والے ا فراد کو راغب کر رہی تھی اور جان پہچان والے افراد ہی اس کے گراہک تھے ۔ خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مکان پر دھاوا کیا اور خاتون آرگنائزر کلیانی کے علاوہ ونود کمار نامی 40 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا اور ایک 27 سالہ لڑکی کو اس جسم فروشی کے چنگل سے آزاد کروایا ۔ ع