ونستھلی پورم میں سڑک حادثہ ، ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔ ونستھلی پورم علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ ارون کمار جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا کل موٹر سیکل پر ونستھلی پورم علاقہ سے جارہا تھا کہ تیز رفتار نامعلوم کار نے اسے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس ونستھلی پورم نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور خاطی ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔