ونٹر اتسو میلہ ‘ جمخانہ گراونڈ سکندرآباد پر عوام کی توجہ کا مرکز

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( راست ) : موسم سرما کا اتسو میلہ 2021 اب جم خانہ گراؤنڈ کے دامن میں آغاز ہوا ہے ۔ یہ بات اتسو میلہ کے آرگنائزر مرزا رفیق بیگ نے بتایا کے ونٹر اتسو میلہ جم خانہ گراؤنڈحیدرآباد و سکندرآباد کی عوام میں ایک جوش دیکھا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ پچھلے دو سال سے کورونا وبا کی وجہ سے عوام کے اوپر کافی تناؤ تھا خاص کر بچون میں دو سال بعد حیدرآباد میں ایک بہترین نمائش کو متعارف کرنے سے عوام کے چہرے پر خوشی دکھائی دے رہی ہے نمائش میں ملک بھرسے 200 سے زیادہ اسٹال حصہ لے رہے ہیںاور ایک چھوٹا سا چڑیا گھر بھی موجود ہے جسکو پارک کی شکل دیا گیا ہے عوام کیلئے بڑا دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے نمائش میں کشمیری پھل، کشمیری کپڑے، کشمیری ڈرائی فروٹ‘ کشمیری، شال کشمیری، کشمیری چمڑے کے پرس، بچون کے کھلونے، ہوٹل، کباب، چاٹ ‘ آئس کریم، پاپ کارنز ودیگر کئی اسٹالس موجود ہے مرزا رفیق بیگ نے بتایا کہ نمائش میں خاص کر بچون کے لیے 15 سے زاید ہما قسم کے جھولے موجود ہیں جس میں جینت وہیل، توراتورا واہ دیگر جھولے موجود ہیں‘ اپنے بچوں کے ساتھ تشریف لے آئیں۔ نمائش کے اوقات شام 4بجے تا رات 10 بجے مقرر ہیں۔ سیکیوریٹی کے تمام انتظامات کئے گئے ہیں ‘ عمر رسیدہ حضرات کیلئے نمائش میں کرسیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔