ووٹرس میں بیداری کیلئے رن

   

حیدرآباد 7 مئی (یو این آئی) کاماریڈی ضلع کلکٹر جیتیش وی پاٹل نے کاماریڈی ٹاؤن میں میونسپل آفس میں فائیو کے رن کا آغاز کیا۔ یہ رن میونسپل آفس سے اندرا گاندھی اسٹیڈیم تک نکالی گئی جس کا مقصد ووٹ کے استعمال کیلئے عوام میں بیداری پیدا کرناتھا۔ پروگرام میں طلباء نے شرکت کی۔ کلکٹر نے کہا کہ ووٹ ہتھیار ہے ۔ رن میں نوجوانوں کا جوش وخروش دیکھا گیا۔ بعد ازاں تمام نے اندرا گاندھی اسٹیڈیم پہنچ کر ووٹ ڈالنے کا عہد کیا۔