وڈودرا میں عجیب واقعہ: نوجوان لڑکے کو ساتویں بار بھی کورونا مثبت نکلا لیکن کورونا کی کوئی علامت نہیں

,

   

وڈودرا(گجرات): کورونا وائر س کے مریض کو مختلف بیماریاں ہوتی ہیں جو کورونا کے علامات مانے جاتے ہیں جیسے کھانسی، بخار، سردرد وغیرہ۔ یہ کورونا وائرس کے اہم ترین علامات ہیں، لیکن گجرات ریاست کے وڈودرا شہر میں ایک نہایت عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا جس میں ایک19 سالہ نوجوان کو کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے لیکن اس پر کوئی علامت ظاہر نہیں ہورہی ہے۔ نہ اسے کھانسی ہورہی ہے،نہ اسے بخارہے اور نہ سردرد ہے۔پھر بھی اسے کورونا مثبت پایا جارہا ہے جو کہ ایک چونکا دینے اور پریشان کن بات ہے۔

ڈاکٹر اس بات سے مطمئن نہ ہوئے اور اس کا پھر سے ٹسٹ کئے تاکہ یہ دیکھے کہ کوئی علامت ظاہر نہیں ہے تو شائد ٹسٹ بھی منفی آئے گا لیکن ڈاکٹر نے اس کا ایک نہیں دو نہیں بلکہ سات مرتبہ ٹسٹ کئے جس پر ہر دفعہ ٹسٹ مثبت ہی آیا ہے۔ اگر اس طرح کا معاملہ رہا تو کوئی بھی صحت مند انسان بھی کورونا سے متاثر ہونا ممکن ہوگا۔اسی انسٹی ٹیوٹ کے بعض حصہ کو آأئسولیشن وارڈ بنایا گیا ہے جہاں وجئے پٹنی اور دیگر کو رکھا جارہا ہے۔

انگریزی نیوز کی ویب سائٹ ”دی پرنٹ“ کی رپورٹ کے مطابق19 سالہ جئے پٹنی کو کورونا مثبت ٹسٹ سامنے آیا ہے جس کے بعد سے اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ جئے پٹنی وڈودرا کے ہائی اسپیڈ ریلوے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا طالب علم بتایاگیا ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ کے دیگر طلبہ بھی کوویڈ۔19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔ دی پرنٹ کے مطابق جب سے جئے پٹنی کا ٹسٹ مثبت آیا ہے اس کے جسم پر کوئی کورونا کے کوئی علامات پائے نہیں جارہے ہیں۔ جئے پٹنی دی پرنٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نہ تومجھے کھانسی ہے، نہ سردرد کی شکایت ہے اور نہ ہی تھکان وغیرہ کی کوئی شکایت ہے۔ میں ایک دم بہتر ہوں۔“ اس نے مزید بتایا کہ میں یہاں پر بالکل صحت منداور سکون سے رہ رہاہوں۔یہاں پر کمرہ کے باہر راہداری ہے جس پر وقت بتانے کیلئے لٹکتا رہتا ہوں۔ فلمیں دیکھتا ہوں، فون کا استعمال کرتاہوں، فون پر گیمس کھیلتا ہوں۔ دن ایسے ہی گذرتے ہیں۔پٹنی نے بتایا کہ 12 مئی کو آئسولیشن(الگ تھلگ) رہنے کا پورا ایک ماہ مکمل ہوجائے گا۔ پٹنی نے مزید کہا کہ میں اپنے والدین کو دوبارہ اس وائرس میں تبدیل کرنے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔ میری جب تک منفی رپورٹ نہیں آجاتی میں یہیں رہوں گا۔ میں یہاں کوئی دوائی وغیرہ کا استعمال نہیں کررہا ہوں۔ مجھے جب کبھی بھی کسی بھی وقت ڈاکٹر کی ضرورت پڑتی ہے فون کر کے ڈاکٹر کو بلالیتا ہوں۔“ پٹنی کا اب 8 ویں مرتبہ ٹسٹ کیا جائے گا۔ منفی رپورٹ آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ پٹنی کے علاوہ اس کے والدین بھی کویڈ۔19 سے متاثر ہیں۔ پٹنی ایم ایس کالج کے پہلے سال کا طالب علم بتایا گیا ہے۔ اس کے والدین ناگر واڈا میں رہتے ہیں جو کوویڈ۔19 کا سب سے زیادہ متاثر علاقہ مانا جاتا ہے۔