وہان میں مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء سے 42000کی موت ہوئی ہے

,

   

چینی انتظامیہ کا دعو ی ہے کہ اب تک اس عالمی وباء کے سبب 3200لوگوں کی موت ہوئی ہے
چین میں کرونا وائرس کی وباء سے اب تک 3200لوگوں کے مرنے اور81,000لوگوں کے متاثر ہونے کی بات کی جارہی ہے

مگر وہان کے مقامی لوگوں کا دعوی ہے کہ ہر روز 500کوزے غمزدہ خاندانوں کے حوالے کردئے جارہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ہر چوبیس گھنٹوں میں 3500لوگوں کی راکھ تقسیم کی جارہی ہے

وہان کے مقامی لوگوں کا دعوی ہے اس واحد شہر میں اب تک 42,000لوگ کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں‘

جو چینی انتظامیہ کی جانب سے پیش کئے جانے والے اعداد وشمار سے دس گنا زیادہ ہے۔

چین صوبے ہوبائی کے شہر وہان سے منظرعام پر آنے والے اس جان لینے والی وباء کے متعلق دعوی کیاجارہا ہے کہ 3,300لوگ مارے گئے ہیں اور81,000لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

مگر وہان کے مقامی لوگوں کا دعوی ہے کہ ہر روز 500کوزے غمزدہ خاندانوں کے حوالے کردئے جارہے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق ہر چوبیس گھنٹوں میں 3500لوگوں کی راکھ تقسیم کی جارہی ہے۔جن میں 3182اموات صوبے ہوبائی میں پیش ائی ہیں۔

ہانکاؤ‘ وچانگ اور ہانیانگ میں رہنے والے غمزدہ خاندانوں کوبتایاگیا ہے کہ انہیں 5اپریل سے قبل راکھ فراہم کی جائے گی کنگ مینگ تہوار اسی روز منایاجاتا ہے جب لوگ اپنے اباواجداد اور رشتہ داروں کی قبروں پر جاتے ہیں۔

جس کامطلب یہ ہوا ہے کہ 12دن کے وقت میں 42,000کوزے تقسیم کئے گئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق اس سے قبل کی خبریں یہ تھیں کہ ہانکاؤ علاقے میں محض دودنوں میں 5000کوزے دو کھیپ کے ذریعہ حاصل کی گئی ہیں۔

پچا س ملین لوگوں کے دوماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں راحت کے وقت صوبے میں یہ بات سامنے ائی ہے۔

وہ لوگ جس کے پاس ”گرین ہلت سرٹیفکیٹ“ ہے اس کا مطلب کرونا وائرس کی وباء ان کے اندر منفی ہے‘ انہیں صوبہ میں 25مارچ کے بعد سے داخلے یا اخراج کی اجازت دی گئی ہے۔

جنوری23کے بعد انہیں پہلی مرتبہ علاقے سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ وہان میگاسٹی میں تاہم سفر کرنے پر تحدیدات 8اپریل تک برقرار ہیں جہاں پر سب سے پہلے وائرس رونما ہوا تھا۔

وہان کے ایک ساکن جس اپنا زہانگ نام ہی فراہم کیاہے کہ آر ایف اے کوبتایا کہ ”یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ چوبیس گھنٹے وائرس کا خطرہ منڈلارہا ہے اور صرف کچھ لوگ ہی ہلاک ہوئے ہیں؟۔

ایک اور شخص جس کا سر نام ماؤ ہے نے کہاکہ ”ہوسکتا ہے کہ انتظامیہ آہستہ آہستہ اعداد وشمار جاری کرے گا‘ جان بوجھ کر یا غیر جانبداری طریقے سح لوگ بھی اس کو آہستہ آہستہ تسلیم کرسکیں‘۔

اٹلی میں 97000معاملات کا اندرج اور 10,000لوگوں کی موت ہونے کی بات کی جارہی ہے۔ امریکہ میں 137294معاملات درج کئے گئے ہیں اور2,000سے زائد کرونا وائرس کی وجہہ سے اموات پیش ائے ہیں