ویانا مذاکرات میں ایران کا رویہ امید افزا نہیں: سعودی عرب

   

ریاض : سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ویانا میں جاری نیوکلیئر مذاکرات میں ایران کا روّیہ امید افزا نہیں ہے۔سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نے، ریاض میں منعقدہ 42 ویں خلیجی تعاون کونسل سربراہی اجلاس کے اختتام پر، وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی پریس کانفرنس کو نشر کیا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ” خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک ویانا میں ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق جاری مذاکرات پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ ہم، اس نیوکلیئر پروگرام سے سب سے زیادہ خطرہ محسوس کرنے والے ممالک میں شامل ہونے کی وجہ سے مذاکرات میں اپنی شمولیت کو درست خیال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں موصول ہونے والی معلومات کے مطابق مذاکرات میں ایران سخت رویہ کا مظاہرہ کر رہا ہے اور تہران انتظامیہ طے شدہ متعدد موضوعات سے رو گردانی کر رہی ہے بلاشبہ یہ روّیہ اندیشوں کا سبب بن رہا ہے۔وزیر خارجہ فرحان نے کہا ہے کہ اگرچہ ہم امید کرتے ہیں کہ ویانا مذاکرات کامیاب رہیں، علاقے میں بحران کا خاتمہ کرنے والا اور حقیقی معنوں میں اتحاد کی تعمیر کا حامل ایک طویل المدت سمجھوتہ طے پائے لیکن ہم خلیجی ممالک کے لئے ایران کے روّیے میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھ رہے۔