ویجلنس آفیسر ضمیر احمد خان کا دورہ ، نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی اسکول

   

نارائن پیٹ ۔ ویجلنس آفیسر ٹمریز سوسائٹی متحدہ ضلع محبوب نگر ، جناب ضمیر احمد خان نے اقلیتی اقامتی اسکول نارائن پیٹ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ویجلنس آفیسر نے اسکول کے اساتذہ کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کرتے ہوئے تفصیلات کا جائزہ لیا ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے اسکول کے داخلہ رجسٹر کی تنقیح کی اور داخلوں کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ طلباء کے ساتھ بذریعہ آن لائین کلاسیس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انہیں تعلیمی سال کے نقصان سے بچائیں اور امتحانات کے لئے پوری طرح تیار رکھیں ۔ انہوں نے اس موقع پر نان ٹیچنگ اسٹاف کے ساتھ بھی ایک میٹنگ منعقد کی اور انہیں ہدایت کی کہ اسکول کے احاطہ اور کلاس رومس کی صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ اسکول کے اندرونی و بیرونی احاطہ میں شجرکاری اور ان کی نگہداشت اور آبیاری کے ذریعہ ماحول کو صاف اور صحت بخش رکھیں ۔ اس موقع پر وارڈدن اسکول جناب محمد کاظم حسین ، کمپیوٹر آپریٹر مسٹر محمد شعیب اساتذہ ، شریمتی سری دیوی ، مسٹر سرینواس ، جناب عبدالعلیم ، شریمتی جیوتی ، مسٹر شیو کمار ، شریمتی گریجا ، مسٹر پنکج ، مسٹر نارائنا ، جناب عبدالقدیر ، جناب خواجہ معین الدین ، مسٹر شیوشنکر ، اور پی ای ٹی مسٹر اجیت گوڑ و دیگر اسکول اسٹاف موجود تھے ۔