ویسٹ انڈیز اے کے خلاف شہباز ندیم نے بنائی تاریخ۔ شاندار گینگ بازی سے کردیا سب کو حیران

,

   

ویسٹ انڈیزکے دورے پر ہندوستان کی سینئر ٹیم کچھ ہی دنوں میں روانہ ہوجائے گی۔ لیکن اس سے پہلے وہاں ویسٹ انڈیزاے ٹیم کے خلاف کھیل رہے انڈیا اے ٹیم کا شاندار مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہانچ ونڈے میاچوں کی سیریز میں 4-1سے جیت درج کرانے کے بعد بعد اب انڈیا اے نے پہلے غیر سرکاری ٹسٹ میں بھی بہترین شروعات کی ہے۔

انڈیا اے ٹیم نے اس میاچ میں پہلے بلے بازی کرنے والی ویسٹ انڈیز اے ٹیم کو پہلی اننگ میں محض228رنوں پر ڈھیرکردیا۔ اس میں ٹیم کے اسپنر شہباز ندیم کااہم تعاون رہا‘ جس نے ویسٹ انڈیز کے پانچ بلے بازوں کو پولین کا راستہ دیکھا دیا۔

ندیم کے علاوہ تیز گیند باز محمد سراج اور میانک مارکنڈے نے دو دو جبکہ شیوم دوبے نے ایک ووکٹ لیا۔ ویسٹ انڈیز کے لئے آر کارنیول نے سب سے زیادہ 59رن بنائے‘ جبکہ جرمن بلیک ووڈ نے 53رن کی اننگر کھیلی۔

ایک وقت محمد سراج اور ندیم کے گیند بازی کے سبب میزبان ٹیم 97رنوں پر پانچ ووکٹ تک پہنچ گئی تھی۔ محمد سراج نے ویسٹ انڈیز کے دونوں سلامی بلے بازوں کو آؤٹ کردیا۔

وہیں شیوم دوبے نے ویسٹ انڈیز اے کے کپتان شومارو بروکس کو اؤٹ کیا۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستانی ٹسٹ ٹیم میں بھی جگہ دی گئی ہے۔

اس کے بعد شہباز ندیم کی پھرکی کا جادو چلا۔ انہو ں نے سب سے پہلے راسٹرن جارج کو اؤٹ کیا۔ اس کے بعد ہیملٹن کو چلتا کیا۔

وہیں انڈیا نے پہلے اننگ میں دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک ووکٹ کے نقصان پر 70رن بنالئے ہیں۔