سینٹ جانس: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں صبر کے ساتھ کھیلتے ہوئے میچ ڈرا کرالیا۔ جو روٹ نے سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں آخری دن جرات مندی سے ڈیکلیریشن کیا تھا۔ 286 کے ٹارگٹ پر 67/4 تک گھٹ جانے کے بعد کریگ براتھویٹ کی ٹیم نے 147/4 پر اختتام کیا۔ انگلینڈ نے 311 اور 349/6d اسکور کئے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 375 بنائے تھے۔