ویمنس کالج کوٹھی میں ڈگری کورسیس میں داخلوں کیلئے رجسٹریشن جاری

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : یونیورسٹی کالج فار ویمن کوٹھی میں مختلف ڈگری کورسیس میں خصوصی مرحلے میں داخلوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے ۔ طالبات بی اے کورس میں عربی بحیثیت کلاسیکل لینگویج اور اردو کا ماڈرن لینگویج کی حیثیت سے انتخاب کر کے بہترین کیرئیر بنا سکتی ہیں ۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 28 اکٹوبر ہے ۔ مزید تفصیلات 9885217655 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔