وینکٹ گری میں ہائی پروفائیل قماربازی کا ٹھکانہ بے نقاب 11 افراد گرفتار

   

حیدرآباد: کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے وینکٹ گیری علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے ایک ہائی پروفائیل قماربازی کے ٹھکانے کو بے نقاب کردیا جو ایک خاتون کی نگرانی میں جاری تھا۔ پولیس نے اس مقام سے 11 افراد کو حراست میں لیتے ہوئے 3,45,600 روپئے اور کارڈز کو ضبط کرلیا۔ تاہم ٹاسک فورس پولیس نے صرف آرگنائزر پدمجا کے نام کا ہی انکشاف کیا ہے جس کی عمر 58 سال بتائی گئی ہے جبکہ دیگر کسی کے نام کا بھی پولیس نے انکشاف نہیں کیا جو شہریوں میں تشویش کا سبب بنا ہوا ہے جو پولیس کی جانب سے ہائی پروفائل افراد کو بچانے کی کوشش سمجھا جارہا ہے۔ پدما کمیشن پر کھیل کا انتظام کرتی تھی۔ وینکٹ گیری کے مکان میں اس نے قماربازی کا انتظام کیا تھا اور ہر کھیل کے لئے کمیشن حاصل کرتی تھی۔ ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار افراد کو جوبلی ہلز پولیس کے حوالے کردیا۔