ویڈیو۔ برج خلیفہ کو یوم آزادی کے موقع پر قومی ترنگے کے ساتھ چمکایاگیا

,

   

ابوظہبی۔برج خلیفہ دنیاکی جو بلند ترین عمارت ہے پیر 15اگست کے روز ہندوستا ن کی آزادی کے موقع پر ہندوستانی ترنگے کے ساتھ جگمگایاگیاتھا۔ انگریزوں کی غلامی سے آزادی کے 75سالوں کی تکمیل کے موقع پر 76ویں جشن آزادی 2022کو ملک بھر میں منایاگیا ہے۔

برج خلیفہ کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل کا کہنا ہے کہ ”ہم نے ہندوستان کے یوم آزادی کے جشن میں آج رات برج خلیفہ کو چمکایاہے“۔

https://twitter.com/BurjKhalifa/status/1559236550680055809?s=20&t=aiGJFprO15oTiRrWA-EqwA

پیر کے روز اے ڈی این او سی گروپ نے ٹوئٹر کے ذریعہ تحریر کیاکہ”اے ڈی این او سی ہیڈکوارٹرس کو ہندوستانی پرچم سے چمکاتے ہوئے یوم آزادی کا جشن منایاگیاہے۔

اس خوشی کے موقع پر ہم حکومت ہند کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور حکومت وعوام کومزید ترقی اورخوشحالی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں“۔

اس سے قبل دن میں ملک کے سفارت خانہ برائے ابوظہبی اور قونصلیٹ جنرل دوبئی میں قوم پرچم لہراتے ہوئے اس موقع جشن منایاگیاہے۔

عالمی وباء کویڈ19کے پھیلنے کے بعد سے پہلی مرتبہ یو اے ای میں آزادی ہند کا جشن منایاگیاہے۔

مذکورہ متحد ہ عرب امارات تقریبا3,420,000ہندوستانیو ں کا گھر ہے‘ اور یہ متحدہ عرب امارات کو بڑی آبادی بنانے میں مدد گار ہیں‘ متحدہ عرب امارات میں رہنے والے تمام ہندوستانیوں کے لئے یہ ایک بڑی مسرت کا لمحہ تھا۔

یو اے ای لیڈران نے یوم آزادی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کومبارکباد پیش کی۔
متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن زائد النہیان نے15اگست کو منائی جانے والی ملک کی یوم آزادی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند درپواڈی مارمومبارکباد کاپیغام ارسال کیا۔

نائب صدر شیخ محمد بن راشد المختوم‘ وزیراعظم اور دوبئی کے حکمران نے ایسا ہی پیغام صدر مارمو اور وزیراعظم نریندر مودی کو اس موقع پر ارسال کیاہے۔