ویڈیو۔ تلنگانہ میں میلاد النبیؐ سے قبل اسدالدین اویسی کی اپیل

,

   

اویسی نے کہاکہ کچھ لوگ ہیں جو تلنگانہ میں امن کو درہم برہم کرنا چاہتے ہیں۔
حیدرآباد۔ تلنگانہ میں میلاد النبیؐکے پیش نظر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) صدر اور حیدرآباد ایم پی اسدالدین اویسی نے ریاست میں امن برقرار رکھنے کی عوام سے اپیل کی ہے۔ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ 28ستمبر کو ریاست میں میلادالنبیؐ اور گنیش چتروتی دونوں منائے جائیں گے۔

اس کے پیش نظر تہواروں کو منانے کے دوران امن کی برقراری ضروری ہے۔اویسی نے کہاکہ کچھ لوگ ہیں جو تلنگانہ میں امن کو درہم برہم کرنا چاہتے ہیں۔رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ ”یہاں پر کچھ شر پسند عناصر سماج میں ہیں جو ریاست میں امن کو درہم برہم کر نے کے موقع کاانتظار کررہے ہیں۔

تاہم میں جانتاہوں کہ تلنگانہ کی عوام ریاست کے پرامن ماحول کو خراب کرنی کی کسی کو اجازت نہیں دیگی۔

میلاد النبیؐریالی کے بارے میں اسدالدین اویسی نے کہاکہ ریاست میں پرامن ماحول کو خراب نہ ہونے کو یقینی بناتے ہوئے بعد میں کوئی فیصلہ کیاجائے گا۔

قبل ازیں سنی متحدہ محاذ برائے ہند(ایس یو ایف ائی) نے ہر سال بارہ ربیع الاول کو نکالے جانے والے سالانہ میلاد النبیؐ جلوس کو منسوخ کرنے کا اعلان کیاہے۔


تلنگانہ میں میلاد النبیؐ کی تعطیل
ریاستی حکومت نے تلنگانہ میں میلاد النبیؐ کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیاہے۔

تلنگانہ اسٹیٹ پورٹل کیلنڈر2023کے مطابق 28ستمبر کو ریاست تلنگانہ میں عید میلاد النبیؐ منائی جائے گی۔ اس دن کو ”عام تعطیل“ کے زمرے میں رکھا گیاہے۔

اس کے علاوہ اس ماہ میں اربعین‘ سری کرشنا اشتمی‘ اور ونائیک چوتی کے لئے بھی تلنگانہ میں تعطیل کااعلان کیاگیاہے۔

اس سال اربعین 6 ستمبر‘ وہیں سری کرشنا اشتمی او رونائیک چتروتی ستمبر7اور 18کو بالترتیب منائی جائے گی۔